کرسٹیانو رونالڈو کی افطاری بنانے کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

ڈیجیٹل آرٹسٹ نے دبئی کی ایک فوڈ سٹریٹ پر کرسٹیانو رونالڈو کو ایک سٹریٹ فوڈ فروش کے طور پر دکھایا گیا ہے جو رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں افطاری بنا رہے ہیں

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 19 اپریل 2023 12:31

کرسٹیانو رونالڈو کی افطاری بنانے کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 19 اپریل 2023ء ) مصنوعی ذہانت کا استعمال کرتے ہوئے ایک فنکار نے پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کی افطار بنانے کی تصویر شیئر کردی۔ رمضان المبارک کے دوران دکانداروں کی قطاروں والی سڑکوں پر جانا عام بات ہے لیکن کیا آپ نے کبھی مشہور شخصیات کو سڑکوں پر افطار کا کھانا پیش کرتے دیکھا ہے؟ اگر نہیں تو پھر آپ کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ ایک فنکار نے مصنوعی ذہانت کا استعمال کرتے ہوئے ایسا کر دکھایا ہے۔

انسٹاگرام پر وائرل ہونے والی تصاویر میں پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو، لیونل میسی، ڈیوڈ بیکھم کے علاوہ سابق امریکی صدور ڈونلڈ ٹرمپ اور براک اوباما بھی شامل ہیں۔ ڈیجیٹل آرٹسٹ نے دبئی کی ایک فوڈ اسٹریٹ پر کرسٹیانو رونالڈو کو ایک اسٹریٹ فوڈ فروش کے طور پر دکھایا گیا ہے جو کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں افطاری بنا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ان تصاویر میں اداکار بروس ولس کھانے پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں جبکہ کیپٹن جیک سپیرو کے کردار سے شہرت پانے والے اداکار جانی ڈیپ بھی میلے کے خصوصی کھانوں سے لطف اندوز ہونے کے لیے قطار میں کھڑے صارفین کو کیٹرنگ کررہے ہیں۔

لیونل میسی بھی ان تصاویر کا حصہ ہیں جن میں وہ کرتہ پہنے ہوئے ہیں اور چراغ تھامے مسکراہٹیں بکھیرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

آپ کو دبئی کی سڑکوں پر مصنوعی طور پر تیار کردہ ان مشہور شخصیات کو کیسا دیکھا اپنے تبصروں سے آگاہ کریں۔
وقت اشاعت : 19/04/2023 - 12:31:57

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :