بھارت کے چیف سلیکٹر اجیت اگرکر نے اسپنر کلدیپ یادیو کو ورلڈ کپ کے لیے بھارتی کرکٹ ٹیم کا ٹرمپ کارڈ قرار دیدیا

منگل 19 ستمبر 2023 15:08

بھارت کے چیف سلیکٹر اجیت اگرکر نے اسپنر کلدیپ یادیو کو ورلڈ کپ کے لیے بھارتی کرکٹ ٹیم کا ٹرمپ کارڈ قرار دیدیا
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2023ء) بھارت کے چیف سلیکٹر اجیت اگرکر نے اسپنر کلدیپ یادیو کو ورلڈ کپ کے لیے بھارتی کرکٹ ٹیم کا ٹرمپ کارڈ قرار دیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ میں نے کلدیپ یادیو کے ساتھ انڈین پریمیئر لیگ میں وقت گزارا ہے، وہ خاص مہارت کا حامل ہے، ہر کھلاڑی کو اعتماد کی ضرورت ہوتی ہے، بھارتی مینجمنٹ نے اس کو اعتماد دیا اور اس نے پرفارم کیا۔اجیت اگرکر نے کلدیپ یادیو کو بھارتی کرکٹ ٹیم کا ٹرمپ کارڈ قرار دیتے ہوئے کہا کہ زیادہ تر ٹیمیں اسے ایک چیلنج سمجھ رہی ہیں۔
وقت اشاعت : 19/09/2023 - 15:08:47

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :