سعید اجمل کا قومی ٹیم میں جاندار کم بیک ہو گا، محسن خان

پیر 10 اگست 2015 20:55

سعید اجمل کا قومی ٹیم میں جاندار کم بیک ہو گا، محسن خان

اسلام آباد ۔ 10 اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 اگست۔2015ء) پاکستان کے سابق اوپنر اور ہیڈ کوچ محسن حسن خان نے امید ظاہر کی ہے کہ مایہ ناز آف سپنر سعید اجمل کا قومی ٹیم میں جاندار کم بیک ہو گا اور وہ ایک بار پھر پاکستان کیلئے اپنی خدمات سرانجام دیں گے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وہ سعید اجمل کو بطور کرکٹر بہت پسند کرتے ہیں کیونکہ وہ ایک محنتی کھلاڑی ہیں اور انہوں نے کئی اہم میچز میں پاکستان کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔

سابق بلے باز نے مزید کہا کہ سعید اجمل ایک تجربہ کار کرکٹر ہیں اور وہ نئے بولنگ ایکشن کے ساتھ بہت جلد ٹیم میں جگہ حاصل کر لیں گے کیونکہ وہ ٹیم میں واپسی کیلئے سخت محنت کر رہے ہیں۔ سرفراز احمد کے حوالے سے سابق ہیڈ کوچ نے کہا کہ انہیں ٹیم میں مستقل بنیادوں پر کھیلانا چاہئے، ایسے کھلاڑی کو ٹیم سے ڈراپ کر دینا جو بھرپور فارم میں ہو زیادتی ہے اور اس سے پلیئر کا مورال ڈاؤن ہوتا ہے۔

وقت اشاعت : 10/08/2015 - 20:55:00

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :