اپالو سپورٹس نے راوی جمخانہ کرکٹ کلب کو 53 رنز سے ہرادیا

پیر 24 اپریل 2017 13:02

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2017ء) اپالو سپورٹس نے راوی جمخانہ کرکٹ کلب کو 53 رنز سے ہرادیا،ریلوے علامہ اقبال انسٹیٹیوٹ گرائونڈ میں اپالو سپورٹس نے پہلے کھیلتے ہوئے 30 اوورز میں 9 کھلاڑیوں کے نقصان پر 221 رنز بنائے۔

(جاری ہے)

دلشاد حنیف نے 45، عاہل جاوید نے 43، قاسم اکرم 38 اور احسن علی نے 35 رنز ناٹ آئوٹ بنائے۔ راوی جمخانہ کی جانب سے فہد نے 3/15، عمران 2/12 اور عادل نے 2/20 وکٹ حاصل کیں۔ جواب میں راوی جمخانہ کرکٹ کلب 9کھلاڑیوں کے نقصان پر 168 رنز بناسکی۔ محسن نے 30، وقاص 26 اور عظیم نے 25 رنز بنائے۔ اپالو سپورٹس کی جانب سے احسن علی نے شاندار بائولنگ کا مظاہر کرتے ہوئے 5/22، محمد قاسم 3/35 اور قاسم اکرم نے 2/30 وکٹ حاصل کیں۔
وقت اشاعت : 24/04/2017 - 13:02:47

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :