یونس کی10ہزار رنز تاریخی لمحہ ہے، رمیز راجا اور شعیب اختر کی مبارکباد

پیر 24 اپریل 2017 14:17

یونس کی10ہزار رنز تاریخی لمحہ ہے، رمیز راجا اور شعیب اختر کی مبارکباد
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اپریل2017ء)قومی ٹیم کے سابق کرکٹرز نے یونس کے 10ہزار رنز مکمل ہونے پر بھرپور مبارکباد دی ہے۔کرکٹ کے راجا، رمیز راجا نے یونس خان کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ یونس خان کا دس ہزار رنز مکمل ہونا پاکستان کرکٹ کا تاریخی لمحہ ہے۔ ایسے کارنامے روز روز نہیں ہوتے۔

(جاری ہے)

یونس خان کرکٹ کے بہترین رول ماڈل ہیں۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کا کہنا ہے کہ یونس خان کرکٹ کی خدمت کیلئے بنے ہیں، پی سی بی مستقبل میں یونس خان کی صلاحیتوں سے مستفید ہو۔ٹیسٹ کرکٹر فواد عالم نے یونس خان کو دس ہزار رنز کے کلب میں شامل ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں یونس خان پر فخر ہے۔ یونس نے ہمیشہ ہی نوجوان کرکٹرز کی مدد کی ہے۔
وقت اشاعت : 24/04/2017 - 14:17:48