آئی سی سی اجلاس میں بگ تھری کے خاتمے پر اتفاق

آسٹریلیا، انگلینڈ، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ سمیت 7 ممالک نے پاکستان کا ساتھ دیا

بدھ 26 اپریل 2017 23:02

آئی سی سی اجلاس میں بگ تھری کے خاتمے پر اتفاق
دبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2017ء) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے اجلاس میں بگ تھری کے خاتمے پر اتفاق ہو گیا ہے۔ نجی ٹی وی چینلز کے مطابق دبئی میں ہونے والے آئی سی سی کے اجلاس میں بگ تھری کے معاملے پر ووٹنگ ہوئی جس میں بگ تھری کے خلاف 2 کے مقابلے میں 8 ووٹ ڈالے گئے اور اس طرح بگ تھری کے خلاف بڑا فیصلہ آنے کی وجہ سے اس کا خاتمہ یقینی ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

بگ تھری کو بچانے کے لیے صرف سری لنکا نے بھارت کا ساتھ دیا جبکہ آسٹریلیا، انگلینڈ، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ سمیت 7 ممالک نے پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔ واضح رہے کہ بگ تھری میں بھارت، آسٹریلیا اور انگلینڈ شامل تھے جو آئی سی سی کے مالی و انتظامی معاملات کو دیکھتے تھے۔ بھارتی بورڈ کو بگ تھری کی وجہ سے آئی سی سی سے 57کروڑ ڈالر ملتے تھے لیکن بگ تھری کے خاتمے کے بعد اب بھارتی بورڈ کو آئی سی سی سے ملنے والا یہ حصہ آدھا ہو جائے گا۔ اس طرح ششانک منوہر کی اضافی حصے کا معاملہ حل کرنے کی کوششیں بھی ناکام ہو گئی ہیں۔
وقت اشاعت : 26/04/2017 - 23:02:49

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :