ستمبر میں پاکستان میں انٹرنیشنل ٹیم کی آمد متوقع ہے‘ نجم سیٹھی

اب کی بار نامور غیر ملکی کھلاڑی آئیں گے ،عمران خان کوبھی انہیں پھٹیچر کہنے کا موقع نہیں ملے گا بگ تھری کی اجارہ داری ختم ،فنڈز کا زیادہ حصہ بھارت کو دینے کی بجائے برابری کی بنیاد پر تقسیم ہوگا‘ میڈیا سے گفتگو

جمعہ 28 اپریل 2017 16:11

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2017ء) پاکستان کرکٹ بورد کی ایگزیکٹیو کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ ستمبر میں پاکستان میں انٹرنیشنل ٹیم کی آمد متوقع ہے، اب کی بار نامور غیر ملکی کھلاڑی آئیں گے جس پرعمران خان کوبھی انہیں پھٹیچر کہنے کا موقع نہیں ملے گا۔ دبئی سے واپسی پر لاہور ائیرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئی سی سی میں بگ تھری کی اجارہ داری ختم کر دی ہے ،اجلاس میں آئی سی سی کے فنڈز کی منصفانہ تقسیم پر بات ہوئی اور فنڈز کا زیادہ حصہ بھارت کو دینے کی بجائے برابری کی بنیاد پر تقسیم ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ سری لنکا اور بنگلادیش کے کرکٹ بورڈ بھارت کے قریب ہیں۔ دونوں ملکوں کے بورڈز کو معاشی مشکلات کا سامنا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی بورڈ کا 200ملین ڈالرز کے قریب حصہ کم ہوا، پاکستان اور دیگر ممالک کے حصے میں اضافہ ہوا اور انگلینڈ کے حصے میں کوئی فرق نہیں پڑا ہے۔بھارتی کرکٹ ٹیم کی پاکستان آمد کے حوالے سے سوال کے جواب میں نجم سیٹھی نے کہا کہ پہلے کچھ ٹیمیں آئیں گی اور پھر آہستہ آہستہ دیگر ٹیمیں بھی آنا شروع ہوجائیں گی۔انہوں نے یہ کہا کہ پی ایس ایل کی تیاریاں جاری ہیں اور چھٹی ٹیم آئے گی۔ بنگلادیش ہمارے ساتھ کرکٹ کھیلنا چاہتا ہے، ان پر واضح کیا ہے کہ آئیں پاکستان آکر کھیلیں اور وہ اگر نہیں آئیں گے تو ہم نہیں کھیلیں گے۔
وقت اشاعت : 28/04/2017 - 16:11:07

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :