اسلام آباد ہائیکورٹ نے کرکٹر رائو افتخار کو دفتری کام کرنے سے روکدیا

رائو افتخار کھلاڑی ہیں ،ان کو کرکٹ کھلائیں ،قانون کے مطابق موجودہ کھلاڑی کسی ادارے میں کام نہیں کرسکتا، جسٹس محسن اختر کیانی

جمعہ 28 اپریل 2017 16:37

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اپریل2017ء) ہائیکورٹ نے ٹیسٹ کرکٹر رائو افتخار انجم کو سرکاری ادارے کے دفتری کام کرنے سے روک دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اخترکیانی نے ٹیسٹ کرکٹر رائو افتخار انجم کی بنک ملازمت کیخلاف درخواست کی سماعت کرتے ہوئے حکم دیا کہ رائو افتخار کھلاڑی ہیں ،ان کو کرکٹ کھلائیں ،قانون کے مطابق موجودہ کھلاڑی کسی ادارے میں کام نہیں کرسکتا۔بعدازاں اسلام آباد ہائیکورٹ نے درخواست کی سماعت 6 جولائی تک ملتوی کردی۔واضح رہے کہ2004ئ سے 2010ئ کے دوران ایک ٹیسٹ ، 62ون ڈے اور 2ٹی ٹونٹی میں قومی ٹیم کی نمائندگی کا اعزاز رکھنے والے 36سالہ رائو افتخار انجم زرعی ترقیاتی بنک میں ملازمت کررہے ہیں۔۔
وقت اشاعت : 28/04/2017 - 16:37:20

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :