گمبھیر کے ٹی 20 میں 6 ہزار رنز مکمل، چوتھے بھارتی کھلاڑی بن گئے

ہفتہ 29 اپریل 2017 13:14

گمبھیر کے ٹی 20 میں 6 ہزار رنز مکمل، چوتھے بھارتی کھلاڑی بن گئے
کولکتہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 اپریل2017ء) کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے کپتان اور مایہ ناز اوپننگ بلے باز گوتم گمبھیر نے ٹی 20 کرکٹ میں کیریئر کے 6 ہزار رنز مکمل کر لئے، وہ یہ اعزاز پانے والے چوتھے بھارتی کھلاڑی بن گئے، گوتم گمبھیر نے دہلی ڈیئر ڈیولز کے خلاف میچ میں 71 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر یہ کارنامہ انجام دیا، اس سے قبل بھارت کی جانب سے سریش رائنا، ویرات کوہلی اور روہت شرما بھی یہ اعزاز حاصل کر چکے ہیں۔

(جاری ہے)

ٹی 20 کرکٹ کی تاریخ میں زیادہ رنز بنانے کا عالمی اعزاز کرس گیل کو حاصل ہے جنہوں نے 10089 رنز بنا رکھے ہیں۔
وقت اشاعت : 29/04/2017 - 13:14:40

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :