آئی سی سی اجلاس کے حالیہ نتائج پر فیکا خوشی سے سرشار

ہفتہ 29 اپریل 2017 16:21

آئی سی سی اجلاس کے حالیہ نتائج پر فیکا خوشی سے سرشار
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اپریل2017ء) فیڈریشن آف انٹرنیشنل کرکٹرز (فیکا) نے آئی سی سی اجلاس کے حالیہ نتائج پر مسرت کا اظہارکردیا۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ریونیو ماڈل اور گورننس اسٹرکچر میں تبدیلیاں کی ہیں جس سے بگ تھری کا خاتمہ ہوگیا، تمام تجاویز حتمی منظوری کیلئے جون میں کونسل کے سامنے پیش کی جائیں گی۔

(جاری ہے)

فیکا کے ایگزیکٹیو چیرمین ٹونی آئرش نے امید ظاہر کی ہے کہ ان فیصلوں کے بعد آئی سی سی ممبران کی معاشی صورتحال واضح جب کہ ان کے درمیان شفافیت بھی رہے گی۔ٹونی آئرش نے مزید کہا کہ ہم چاہیں گے کہ آئی سی سی ضروری تبدیلیاں کرتے ہوئے گورننگ باڈی کو صحیح معنوں میں غیرجانبدار بنانے کا عمل جاری رکھے، حالیہ فیصلے عالمی کھیل کیلئے اچھے ہیں۔۔
وقت اشاعت : 29/04/2017 - 16:21:23

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :