ریکارڈ ساز ایتھلیٹ یوسین بولٹ آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ کیلئے سفیر مقرر

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ رواں سال یکم جون سے 29 جون تک امریکا اور ویسٹ انڈیز میں کھیلا جائے گا

جمعرات 25 اپریل 2024 13:48

ریکارڈ ساز ایتھلیٹ یوسین بولٹ آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ کیلئے سفیر مقرر
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2024ء) نامور ریکارڈ ساز ایتھلیٹ یوسین بولٹ کو آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کیلئے ایمبسیڈر مقرر کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابسق ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ رواں سال یکم جون سے 29 جون تک امریکا اور ویسٹ انڈیز میں کھیلا جائے گا۔آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے ایمبسیڈر یوسین بولٹ کا تعلق جمیکا سے ہے۔

(جاری ہے)

یوسین بولٹ نے تین مسلسل اولمپکس میں 3، 3 گولڈ میڈل جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔یوسین بولٹ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے تھیم سونگ میں بھی جلوہ گر ہوں گے جبکہ وہ ویسٹ انڈیز میں ہونے والے میچز بھی دیکھیں گے۔اولمپک گولڈ میڈلسٹ اسپرنٹر کرکٹ ورلڈ کپ کی پروموشن میں حصہ لیں گے۔اپنے بیان میں یوسین نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے دوران ویسٹ انڈیز ٹیم کو سپورٹ کروں گا۔
وقت اشاعت : 25/04/2024 - 13:48:29

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :