عالمی فورمز میں پاکستان سکواش کے معاملات بھر پور انداز میں اٹھائیں گے ،ائر وائش مارشل شاہد علوی

سکواش کھیل کی بحالی اور ترقی کیلئے تمام لیجنڈز کو فیڈریشن نے مدعو کیا ہے ، بھارت کھلاڑیوں کو ویزے نہ دے سکتا تو ورلڈ سکواش فیڈریشن بھارت میں ایونٹس کا انعقاد نہ کروائے،سینئر نائب صدر پاکستان سکواش فیڈریشن آسٹریلیا،ہانگ کانگ،ملائشیا اور مصر کیساتھ دو طرفہ سکواش سیریز کیلئے بات چیت جاری ہے، ڈسپلن پر سمجھوتہ کرینگے نہ ہی کسی پلیئر کو بنا ٹرائل اور فٹنس کے ٹیم میں شامل کیا جائیگا، میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 29 اپریل 2017 19:25

عالمی فورمز میں پاکستان سکواش کے معاملات بھر پور انداز میں اٹھائیں گے ،ائر وائش مارشل شاہد علوی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اپریل2017ء) پاکستان سکواش فیڈریشن کے سینئر نائب صدر ائیر وائس مارشل شاہدعلوی نے کہا ہے کہ سکواش کھیل کی بحالی اور ترقی کیلئے تمام لیجنڈز کو فیڈریشن نے مدعو کیا ہے ، عالمی فورمز میں پاکستان سکواش کے معاملات بھر پور انداز میں اٹھائیں گے ، بھارت کھلاڑیوں کو ویزے نہ دے سکتا تو ورلڈ سکواش فیڈریشن بھارت میں ایونٹس کا انعقاد نہ کروائے، آسٹریلیا،ہانگ کانگ،ملائشیا اور مصر کیساتھ دو طرفہ سکواش سیریز کیلئے بات چیت جاری ہے، ڈسپلن پر سمجھوتہ کرینگے نہ ہی کسی پلیئر کو بنا ٹرائل اور فٹنس کے ٹیم میں شامل کیا جائیگا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو پاکستان سکواش فیڈریشن کے سیکرٹری ونگ کمانڈر طاہر سلطان کے ہمراہ مصحف سکواش کمپلیکس اسلام آباد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

ائیر وائس مارشل شاہدعلوی نے کہا ہماری کوشش ہے کہ سکواش کھیل کی ترقی کیلئے نوجوان کھلاڑیوں کا ایک پول تیار کیا جائے اور اس پول میں انڈر،13اورانڈر15بچوں کو فوکس کیا جائے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ ایشین سکواش چیمپین شپ کیلئے پاکستان سکواش فیڈریشن بھارتی ہائی کمیشن سے کھلاڑیوں کے ویزوں کیلئے مکمل رابطے میں تھا لیکن بھارت نے جان بوجھ کر پلیئرز کو باعزت طریقے سے ویزے نہیں دیئے ،ورلڈ سکواش کو لکھا ہے کہ ایسے ٹورنامنٹ بھارت میں نہ منعقد کروائے ورنہ مستقبل میں بھارت میں ٹورنامنٹ کیلئے ویزہ جاری کرنے کی گارنٹی ورلڈ سکواش کو لینا ہو گی کیونکہ بھارت کا عالمی کرکٹ میں جو حال ہوا جلد سکواش میں بھی وہی حال ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سکواش کے انٹرنیشنل مقابلوں پر عائد پابندی کو چیلنج کیا گیا ہے ، ہم نے اپنا سیکیورٹی پلان بھجوا دیا ہے اور اس حوالے سے پروفیشنل سکواش ایسو سی ایشن اور غیر ملکی سیکیورٹی فرم کو جلد سیکیورٹی پلان پر بریفنگ دی جائے گی جبکہ ملک سکواش کے انٹرنیشنل مقابلوں کے انعقاد کیلئے آسٹریلیا،ہانگ کانگ،ملائشیا اور مصر کیساتھ دو طرفہ سکواش سیریز کیلئے بات چیت کر رہے ہیں۔

ائیر وائس مارشل شاہد علوی نے کہاکہ فیڈریشن نے سکواش کیلئے شارٹ ٹرم اور لانگ ٹرم پلان تیار کر لیا ہے ،سکواش کھیل کی ترقی کیلئے ائیر فورس اپنی کوششیں جاری رکھے گا ، ہم نے مصر سکواش کو اسٹڈی کیا ،پلیئرز کی صلاحیتوں کو بہتر بنانے کیلئے اکیڈمیز لگائیں گے ساتھ ہی پلئیرز کی رینکنگ بہتر بنانے کیلئے پی ایس اے ٹورز دینگے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہ ڈسپلن پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرینگے نہ ہی کسی کھلاڑیوں کو اب ٹرائل کے بغیر ٹیم میں شامل کیا جائیگا۔

کھلاڑیوں کے مسائل کے حوالے سے انکے والداین سے بھی بات چیت چل رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ گراس روٹ پر سکواش کھیل کے فروغ کیلئے ایسو سی ایشنز کو نہ صرف مزید فعال ہونا پڑئے گا بلکہ ڈسٹرکٹ لیگ کو بھی ریگولر بنیادوں پر منعقد کروانا ہو گا تاکہ کھلاڑیوں کو پول زیادہ سے زیادہ ہو سکی
وقت اشاعت : 29/04/2017 - 19:25:10

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :