برطانیہ کے باکسر انتھونی جوشوا نے ورلڈ ہیوی ویٹ ٹائٹل جیت لیا

اتوار 30 اپریل 2017 12:50

برطانیہ کے باکسر انتھونی جوشوا نے ورلڈ ہیوی ویٹ ٹائٹل جیت لیا
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 اپریل2017ء) برطانیہ کے باکسر انتھونی جوشوا نے یوکرین کے ولادیمیر کلٹشکو کو لندن کے ویمبلے سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے ایک مقابلے میں ناک آؤٹ کر کے ورلڈ ہیوی ویٹ ٹائٹل جیت لیا ہے۔انتھونی جوشوا نے اپنے کریئر کا بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے ولادیمیر کلٹشکو کو میچ کے 11 ویں راؤنڈ میں ناک آؤٹ کر دیا۔

دونوں کھلاڑیوں نے تیز اور عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا۔

(جاری ہے)

جوشوا نے میچ کے پانچویں راؤنڈ میں کلٹشکو کو جب کہ کلٹشکو نے چھٹے راؤنڈ میں جوشوا کو زمین پر گرایا۔میچ کے 11 ویں راؤنڈ میں جوشوا نے کلٹشکو کو ناک آؤٹ کر کے ورلڈ ہیوی ویٹ کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔واضح رہے کہ 27 سالہ انتھونی جوشوا نے گذشتہ 18 مقابلے ناک آؤٹ کی بنیاد پر جیتے ہیں۔مقابلہ جیتنے کے لیے کے بعد جوشوا نے کہا 'جیسا کہ باکسنگ میں کہا جاتا ہے اپنے تکبر کو باہر چھوڑ کر آنا چاہیے اور اپنے حریف کا احترام کرنا چاہیے میں ولادیمیر کلٹشکو کا احترام کرتا ہوں۔لندن کے ویمبلے سٹیڈیم میں سنیچر کی رات کو ہونے والے اس مقابلے کو 90000 افراد نے دیکھا۔
وقت اشاعت : 30/04/2017 - 12:50:16

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :