ماریہ طورانٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کے سپورٹس کمیشن میں شامل

انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی میں میری شمولیت سے پاکستان کو بہت فائدہ ہو گا،قومی سکواش کھلاڑی کی گفتگو

بدھ 3 مئی 2017 20:22

ماریہ طورانٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کے سپورٹس کمیشن میں شامل
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 مئی2017ء) انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی نے سکواش کی پاکستانی ماریہ طور پکئی کو اپنے سپورٹس کمیشن میں شامل کر لیا جہاں وہ اولمپکس میں خواتین کی بہتری کیلئے پالیسی بنانے میں کمیٹی کی معاونت کریں گی۔

(جاری ہے)

ماریہ طور سمتبر 2013 میں آئی او سی کی جانب سے بڑھائے گئے خواتین کے کوٹے کے بعد کمیشنز میں خواتین کی 38 فیصد نمائندگی کا حصہ بن گئی ہیں،ماریہ طور نے آئی او سی میں نمائندگی کو اپنے اور ملک کیلئے اعزاز قرار دیتے ہوئے کہا کہ انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی میں میری شمولیت سے پاکستان کو بہت فائدہ ہو گا۔
وقت اشاعت : 03/05/2017 - 20:22:46

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :