میسی سے مشابہ ایرانی طالبعلم سٹار بن گیا

پیر 8 مئی 2017 22:48

میسی سے مشابہ ایرانی طالبعلم سٹار بن گیا
تہران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 مئی2017ء) ایرانی طالبعلم رضا پرستش اپنے پسندیدہ کھیل کی ہستی لیونل میسی سے اتنی مشابہت رکھتے ہیں کہ رواں ہفتے عوامی نظام میں خرابی پیدا کرنے پر وہ جیل جانے سے بال بال بچے۔ایران کے مغربہ شہر حمدان میں گزشتہ ہفتے کے اختتام پر رضا کے ساتھ سیلفی بنوانے کیلئے جم غفیر امڈ آیا اور پولیس کو ہنگامی صورتحال اور بے ہنگم ٹریفک پر قابو پانا مشکل ہو گیا اور اس پر قابو پانے کیلئے انہیں کچھ دیر کیلئے پولیس اسٹیشن لے جایا گیا۔

رضا کی شکل میسی سے اتنی مشابہت رکھتی ہے کہ برطانوی نشریاتی ادارے یورو اسپورٹ نے اصل میسی کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے غلطی سے ان کی تصویر ٹوئٹر پر شیئر کر دی۔اس تمام معاملے کا ا?غاز اس وقت ہوا جب دیوانگی کی حد تک فٹبال سے لگاؤ رکھنے والے رضا کے والد نے اپنے بیٹے کی بارسلونا کی دس نمبر کی جرسی میں تصویر کھینچ کر اسپورٹس ویب سائٹ کو ارسال کر دیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ ’میں نے رات میں تصویر بھیجی اور صبح انہوں نے مجھے کال کر کے انٹرویو کیلئے ا?نے کا کہا۔ابتدا میں ہچکچاہٹ کے باوجود 25 سالہ رضا نے میسی کی طرح بال کٹوا لیے اور اکثر باہر جاتے ہوئے بارسلونا کی جرسی پہننے لگے۔ ان کی یہ کاوش رنگ لے ا?ئی اور انہیں جلد ہی انٹرویو اور ماڈلنگ کیلئے مختلف لوگوں نے رابطہ کرنا شروع کردیا۔رضا نے کہا کہ اب لوگ واقعی مجھے ایرانی میسی کے طور پر دیکھنے لگے ہیں اور چاہتے ہیں کہ میں سب کچھ ویسے ہی کروں جیسے میسی کرتے ہیں۔

ایران میں لوگ فٹبال سے جنون کی حد تک لگاؤ رکھتے ہیں اور یہی وجہ ہے اکثر اوقات رضا کو لوگ میسی سمجھ کر ان کے ساتھ سیلفی بنوانے کی خواہش ظاہر کرتے ہیں۔رضا پرستش بھی فٹبال سے بہت لگاؤ رکھتے ہیں لیکن انہوں نے کبھی پیشہ ورانہ فٹبال نہیں کھیلی لیکن وہ فٹبال کی چند تراکیب سیکھ رہے ہیں تاکہ اپنے چاہنے والوں کی امیدوں پر پورا اتر سکیں۔اس موقع پر انہوں نے ورلڈ کپ 2014 میں ایران اور ارجنٹینا کے درمیان میچ کا بھی ذکر کیا جب میچ کے 91ویں منٹ میں لیونل میسی نے گول کر کے ایران کو ایونٹ سے باہر کر دیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ اس رات میرے والد کو بہت غصہ تھا اور میچ کے بعد انہوں نے مجھے کہا کہ تم رات میں گھر میں گھنے کی کوشش بھی مت کرنا، تم نے ایران کے خلاف گول کیوں کیا اور پھر ہنستے ہوئے بتایا کہ لیکن وہ میں نہیں بلکہ اصلی میسی تھا۔اب ان کی زندگی کا اصل مقصد لیونل میسی سے ملاقات کرنا ہے اور ان کا ماننا ہے کہ وہ ضرورت پڑنے پر چند جگہوں پر میسی کے متبادل بھی ثابت ہو سکتے ہیں۔رضا نے کہا کہ فٹبال کی تاریخ کے بہترین کھلاڑی کی حیثیت سے ان کے پاس یقیناً بہت کام ہو گا جس سے وہ نمٹ نہیں پاتے ہوں گے لہٰذا جب وہ بہت مصروف ہوں تو میں ان کی جگہ نمائندگی کر سکتا ہوں۔
وقت اشاعت : 08/05/2017 - 22:48:11

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :