مصباح کو میچ ریفری کے عہدے کی پیشکش نہیں کی‘ پی سی بی چیئر مین شہریار خان

ٹیسٹ کپتان کو کسی عہدے کی پیشکش نہیں کی اور اس بات کا تمام تر انحصار مکمل طور پر خود ٹیسٹ کرکٹر پر ہے،مصبا ح اگر آئی سی سی میچ ریفری بننا چاہیں گے تو پی سی بی ان کا نام تجویز کر دیگا لیکن اس کے بعد ان کا مکمل طور پر دارومدار آئی سی سی پر ہے کہ وہ عہدے کیلئے مصباح کا نام قبول کرتے ہیں یا نہیں،شہریار خان کی گفتگو

اتوار 14 مئی 2017 20:01

مصباح کو میچ ریفری کے عہدے کی پیشکش نہیں کی‘ پی سی بی چیئر مین شہریار خان
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 مئی2017ء) چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) شہریار خان نے پاکستان کی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کو آئی سی سی میچ ریفری بنانے کی پیشکش کرنے کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے مصباح کو ایسی کوئی پیشکش نہیں کی۔چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ انہوں نے ٹیسٹ کپتان کو کسی عہدے کی پیشکش نہیں کی اور اس بات کا تمام تر انحصار مکمل طور پر خود ٹیسٹ کرکٹر پر ہے کہ وہ ویسٹ انڈیز کے خلاف آخری ٹیسٹ میچ کے بعد پاکستان کرکٹ کیلئے کیا خدمات انجام دینا چاہتے ہیں۔

بیان کے مطابق شہریار خان نے کہا تھا کہ ’مصباح الحق کے حوالے سے میرے پاس تین پلان ہیں، پہلا پی سی بی اور پاکستان کرکٹ میں براڈکاسٹر کا، دوسر آئی سی سی میچ ریفری اور تیسرا پی سی بی میں کوئی عہدہ دینے کا آپشن موجود ہے‘۔

(جاری ہے)

تاہم نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شہریار خان نے ان تمام رپورٹس کی تردید کہ انہوں نے مصباح الحق کو میچ ریفری بننے کی پیشکش کی ہے۔

’اس بات کا فیصلہ مصباح کریں گے کہ وہ ریٹائرمنٹ کے بعد کیا خدمات انجام دینا چاہتے ہیں اور اگر وہ آئی سی سی میچ ریفری بننا چاہیں گے تو پی سی بی ان کا نام تجویز کر دے گا لیکن اس کے بعد ان کا مکمل طور پر دارومدار آئی سی سی پر ہے کہ وہ عہدے کیلئے مصباح کا نام قبول کرتے ہیں یا نہیں’۔2006 میں سابق آل راؤنڈر وسیم راجہ کی وفات کے بعد آج تک کوئی بھی پاکستانی آئی سی سی میچ ریفری نہیں بن سکا اور پی سی بی چار ماہ قبل ہی میچ ریفری کیلئے ار نام تجویز کر چکا ہے لیکن ابھی تک اس حوالے سے کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا۔
وقت اشاعت : 14/05/2017 - 20:01:00

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :