انٹرنیشنل ریسلنگ مقابلے، 19 غیرملکی ریسلرز کراچی پہنچ گئے

منگل 16 مئی 2017 12:41

انٹرنیشنل ریسلنگ مقابلے، 19 غیرملکی ریسلرز کراچی پہنچ گئے
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2017ء) پاکستان میںانٹرنیشنل ریسلنگ مقابلوں میں شرکت کے لئی19غیرملکی ریسلرز کراچی پہنچ گئے۔ نجی ٹیلی ویژن کے مطابق کراچی میں انٹرنیشنل ریسلنگ کے رنگارنگ میلے میں شرکت کے لئے 4 خواتین ریسلرز سمیت19 غیر ملکی ریسلرز کراچی پہنچ گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی ریسلرز میں ٹائنی آئرن اور ویڈ بیریٹ شامل ہیں ، مذکورہ ریسلرز کراچی کے بعد 19 مئی کو لاہور اور 21 مئی کواسلام آباد میں بھی ایکشن میں نظر آئیں گے۔

پروفیشنل ریسلنگ سرکٹ میں شامل واحد پاکستانی بادشاہ پہلوان خان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ریسلنگ مقابلے ہونے پر وہ کافی خوش ہیں۔ایونٹ میں خواتین ریسلرز بھی ایکشن میں ہوں گی ۔ منتظمین کا کہنا ہے کہ پاکستان میں پروفیشنل ریسلنگ مقابلے ملک میں ریسلنگ کی ترقی کی جانب بڑا قدم ہے۔
وقت اشاعت : 16/05/2017 - 12:41:41

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :