ریٹائرمنٹ کے بعد مصباح کا مداحوں کیلئے پہلا پیغام سامنے آگیا

منگل 16 مئی 2017 12:21

ریٹائرمنٹ کے بعد مصباح کا مداحوں کیلئے پہلا پیغام سامنے آگیا
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار16مئی ۔2017ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے ویسٹ انڈیز کیخلاف تاریخی فتح کے بعد مداحوں کیلئے پہلا پیغام جاری کر دیا ہے۔42سالہ مصباح الحق نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ” گزشتہ7 سال سے پاکستان کرکٹ ٹیم کی قیادت کرنا بہت اعزاز کی بات ہے اور میں کھلاڑیوں اور مداحوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے اسے واقعی بہت ہی خاص بنا دیا، کرکٹ کمیونٹی اور دنیا بھر کے لوگوں کی جانب سے ملنے والے پیار اور عزت پر ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں اور اسے اپنی زندگی کی سب سے بڑی کامیابی سمجھتا ہوں۔

“واضح رہے کہ کپتان مصباح الحق اور یونس خان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف اپنے کیریئر کی آخری ٹیسٹ سیریز جیتی اور 59 سال بعد انہیں کی سرزمین پر شکست دے کر اپنے کیرئیر کا اختتام بھی یادگار بنادیا۔

(جاری ہے)



وقت اشاعت : 16/05/2017 - 12:21:21