نیوزی لینڈ کا آئندہ ماہ شیڈول ویمنز ورلڈکپ کیلئے ٹیم کا اعلان، 16 سالہ لیگ سپنر آمیلیاکیر بھی سکواڈ میں شامل

منگل 16 مئی 2017 23:28

نیوزی لینڈ کا آئندہ ماہ شیڈول ویمنز ورلڈکپ کیلئے ٹیم کا اعلان، 16 سالہ لیگ سپنر آمیلیاکیر بھی سکواڈ میں شامل
ویلنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 مئی2017ء) نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی نے رواں برس شیڈول آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ کیلئے قومی ویمن ٹیم کا اعلان کر دیا، 16 سالہ لیگ سپنر آمیلیاکیر میگا ایونٹ میں شرکت کر کے کم عمر نیوزی لینڈ کی خاتون کھلاڑی ہونے کا اعزاز حاصل کریں گی، سوفی ڈیوائن اور ہانا روئے کی دوبارہ ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔

ویمنز ورلڈکپ 24 جون سے شروع ہو گا۔

(جاری ہے)

سوزی بیٹس ٹیم کی قیادت کریں گی جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں ایرن برمنگھم، سوفی ڈیوائن، میڈی گرین، ہولی ہڈلیسٹن، کاسپیرک، آمیلیاکیر، کیٹی مارٹن، تھامسن نیوٹن، کیٹی پارکنز، ایناپیٹرسن، ریچل پرائسٹ، ہانا روئے، ایمی سیٹرتھویٹ اور لی تاہو شامل ہیں۔ واضح رہے کہ نیوزی لینڈ ویمن ٹیم کو ایک مرتبہ عالمی چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل ہے، اس نے 2000ئ میں ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل کیا تھا جبکہ تین بار رنر اپ رہی۔ ۔
وقت اشاعت : 16/05/2017 - 23:28:31