مصباح الحق کی (کل) وطن واپسی پر شاندار استقبال کیا جائیگا

منگل 16 مئی 2017 21:46

مصباح الحق کی (کل) وطن واپسی پر شاندار استقبال کیا جائیگا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2017ء) ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے فاتح کپتان مصباح الحق کا (کل) بدھ کو وطن واپسی پر شاندار استقبال کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنے والے سینئر پلیئر کل صبح لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ پہنچیں گے جہاں ان کا شاندار استقبال کیا جائے گا۔ ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنے والے یونس خان 6 روز لندن میں قیام کے بعد وطن واپس لوٹیں گے، ان کا بھی کراچی میں شاندار استقبال کیا جائے گا۔واضح رہے چیمپئنز ٹرافی کے لیے منتخب 7 کھلاڑی پہلے ہی ویسٹ انڈیز سے لندن پہنچ چکے ہیں جب کہ دیگر کھلاڑیوں نے لاہور سے اڑان بھرتے ہوئے ان کو جوائن کر لیا ہے۔
وقت اشاعت : 16/05/2017 - 21:46:18

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :