ڈسپلن کی خلاف ورزی پر جنید خان اور عمر اکمل پر میچ فیس کا 50,50 فیصد جرمانہ عائد

بدھ 17 مئی 2017 23:16

ڈسپلن کی خلاف ورزی پر جنید خان اور عمر اکمل پر میچ فیس کا 50,50 فیصد جرمانہ عائد
لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2017ء) پی سی بی نے پاکستان ون ڈے کپ کے دوران ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے پر جنید خان اور عمر اکمل پر میچ فیس کا 50,50 فیصد جرمانہ عائد کر دیا ہے،تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی جنید خان اور عمر اکمل نے پاکستان ون ڈے کپ کے دوران ڈسپلن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی کی جس پر پی سی بی نے دونوں کھلاڑیوں پر میچ فیس کا 50,50 فیصد جرمانہ عائد کر دیا ہے جب کہ 18 مئی سے ایک ماہ تک دونوں کرکٹرز کے رویے کی نگرانی بھی کی جائے گی اور اس دوران پھر ایسی غلطی کے ارتکاب پر ایک ایک ماہ کی پابندی کا سامنا کرنا پڑے گا،واضح رہے کہ پاکستان ون ڈے کپ کے دوران پنجاب کی قیادت کرنے والے عمر اکمل نے میچ سے قبل گفتگو میں کہا تھا کہ ٹیم کے پیسر جنید خان غائب ہیں ، مجھے اور ٹیم مینجمنٹ کو اس حوالے سے کوئی اطلاع نہیں ہے۔

(جاری ہے)

بعد ازاں جنید خان نے سوشل میڈیا پر وڈیو پیغام میں کہا تھا کہ بیماری کے سبب ڈاکٹر کے مشورے پر میچ میں شرکت نہیں کی، ٹیم مینجمنٹ اور کپتان کو آگاہ کر دیا تھا۔
وقت اشاعت : 17/05/2017 - 23:16:53

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :