چیمئنز ٹرافی کیلئے قومی ٹیم کی نئی کٹ پیش کر دی گئی

muhammad ali محمد علی جمعرات 18 مئی 2017 21:42

چیمئنز ٹرافی کیلئے قومی ٹیم کی نئی کٹ پیش کر دی گئی
لندن (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔18مئی2017ء) چیمئنز ٹرافی کیلئے قومی ٹیم کی نئی کٹ پیش کر دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق چیمپئنز ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغاز اگلے ماہ سے انگلینڈ میں ہونے جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان ٹورنامنٹ کا آغاز روایتی حریف بھارت کیخلاف میچ سے کرے گا جو کہ 4 جون کو کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ کے آغاز میں کچھ ہی روز باقی رہ گئے ہیں اور اب ٹورنامنٹ کیلئے قومی ٹیم کی نئی کٹ پیش کر دی گئی ہے۔ قومی ٹیم کی نئی کٹ عوام کی جانب سے خاصی پسند کی جا رہی ہے۔
وقت اشاعت : 18/05/2017 - 21:42:52