آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ، قومی کرکٹ ٹیم کے تربیتی کیمپ میں محمد عباس شرکت کریں گے

جمعہ 19 مئی 2017 21:56

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ، قومی کرکٹ ٹیم کے تربیتی کیمپ میں محمد عباس شرکت کریں گے
لاہور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2017ء) آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کی تیاری کے لئے برمنگھم میں لگائے گئے قومی کرکٹ ٹیم کے تربیتی کیمپ میں محمد عباس بھی شرکت کریں گے ۔

(جاری ہے)

قومی ٹیم کی مینجمنٹ نے فاسٹ بولر محمد عباس کو سفید بال اور انگلش کنڈیشنز کا تجربہ دلوانے کے لئے کیمپ میں طلب کیا ہے ۔محمد عباس جو کہ پہلے ہی سے انگلینڈ میں موجود ہیں وہ ہفتہ کے روز قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ جوائن کریں گے ۔
وقت اشاعت : 19/05/2017 - 21:56:19

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :