بھارتی کبڈی لیگ میں پاکستانی کھلاڑیوں کی شرکت پر پابندی عائد کر دی گئی

منگل 23 مئی 2017 12:29

بھارتی کبڈی لیگ میں پاکستانی کھلاڑیوں کی شرکت پر پابندی عائد کر دی گئی
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2017ء) بھارتی حکومت نے اسکواش، ہاکی اور کرکٹ کے بعد پاکستانی کھلاڑیوں پر کبڈی کے دروزے بھی بند کر دئیے گئے ہیں۔کبڈی میں پاکستانی کھلاڑیوں نے دنیا بھر میں اپنا لوہا منوایا اور یہی وجہ تھی کہ بھارت میں ہونے والے وائیوو پرو کبڈی لیگ میں پاکستانی کھلاڑیوں کی شرکت کا قوی امکان تھا تاہم بھارت نے اس میدان میں پاکستانی کھلاڑیوں پر پابندی لگا دی ہے۔

کبڈی لیگ میں پاکستان سمیت 16 ملکوں کے کھلاڑیوں کے نام شامل تھے اور اس سلسلے میں کھلاڑیوں کیلئے بولی کے عمل کا آغاز 25 جون سے ہونا ہے تاہم پاکستانی کھلاڑیوں کا نام بولی کے آغاز سے ایک ماہ قبل ہی نکال دیا گیا اور انہیں صرف ریزرو کھلاڑی کی حیثیت سے رکھا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی وزیر کھیل وجے گوئل نے کہا کہ اگر پاکستانی کھلاڑیوں منتخب کر لیا جائے تو بھی منتظمین انہیں نہیں کھلا سکتے اور اس بات کا فیصلہ بھارتی حکومت کریگی کہ انہیں کھیلنے کی اجازت دی جائے یا نہیں۔

انہوں نے کہا کہ جب تک پاکستان دہشت گردی سے جان نہیں چھڑاتا، ان سے کھیلنا ناممکن ہے۔یاد رہے کہ 2014 میں ایونٹ کے افتتاحی ایڈیشن میں چھ پاکستانی کھلاڑیوں نے شرکت کی تھی تاہم 2015 میں یہ تعداد کم ہو کر چار رہ گئی تھی اور شیو سینا کے احتجاج کے سبب پاکستانی کھلاڑی اس کے بعد لیگ کا کوئی میچ نہیں کھیل سکے تھے۔
وقت اشاعت : 23/05/2017 - 12:29:11

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :