نرنبرگ اوپن ٹینس، ثانیہ مرزا کو ویمنز ڈبلز پہلے رائونڈ میں شکست

بدھ 24 مئی 2017 15:18

نرنبرگ اوپن ٹینس، ثانیہ مرزا کو ویمنز ڈبلز پہلے رائونڈ میں شکست
برلن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2017ء) سٹار بھارتی کھلاڑی ثانیہ مرزا نرنبرگ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز ڈبلز پہلے رائونڈ میں شکست کے بعد ٹائٹل کی دوڑ سے باہر ہو گئیں۔

(جاری ہے)

جرمنی میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے ویمنز ڈبلز ایونٹ کے پہلے رائونڈ میچ میں جاپان کی میساکی ڈوئی اور ان کی تائیوان کی جوڑی دار چانگ چیا جانگ نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ثانیہ مرزا اور ان کی قزاخستان کی جوڑی دار یروسلاوا کو سخت مقابلے کے بعد 7-5 اور 6-2 سے ہرا کر ایونٹ سے باہر کر دیا۔
وقت اشاعت : 24/05/2017 - 15:18:36

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :