کمار سنگاکارا 14 برس بعد فرسٹ کلاس کرکٹ میں مسلسل پانچ سنچریاں بنانے والے پہلے کھلاڑی بن گئے

ہفتہ 27 مئی 2017 15:51

کمار سنگاکارا 14 برس بعد فرسٹ کلاس کرکٹ میں مسلسل پانچ سنچریاں بنانے والے پہلے کھلاڑی بن گئے
لندن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2017ء) سابق سری لنکن کپتان اور سرے کلب کے بلے باز کمار سنگاکارا 14 برس بعد فرسٹ کلاس کرکٹ میں مسلسل پانچ سنچریاں بنانے والے پہلے بلے باز بن گئے، انہوں نے کائونٹی چیمپئن شپ ڈویژن ون میں ایسکس کے خلاف میچ کی پہلی اننگز میں شاندار سنچری بنا کر یہ کارنامہ انجام دیا۔

(جاری ہے)

اس سے قبل آخری بار فرسٹ کلاس کرکٹ میں لگاتار پانچ سنچریاں بنانے کا اعزاز 2003ء میں آسٹریلیا کے مائیکل ہسی نے حاصل کیا تھا، سنگاکارا کائونٹی چیمپئن شپ کی تاریخ میں فرسٹ کلاس کرکٹ میں مسلسل پانچ سنچریاں بنانے والے مجموعی طور پر چوتھے بلے باز بن گئے ہیں، ان سے قبل فرائی، ہامونڈو اور مائیکل ہسی بھی یہ اعزاز پا چکے ہیں۔
وقت اشاعت : 27/05/2017 - 15:51:29

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :