راجر اور ٹیکوا جنیوا اوپن ٹینس مینز ڈبلز فائنل میں پہنچ گئے

ہفتہ 27 مئی 2017 15:51

راجر اور ٹیکوا جنیوا اوپن ٹینس مینز ڈبلز فائنل میں پہنچ گئے
جنیوا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2017ء) جین جولین راجر اور ہوریا ٹیکوا فتوحات برقرار رکھتے ہوئے جنیوا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز فائنل میں پہنچ گئے۔ راجر اور ٹیکوا نے سیمی فائنل میں بھارت کے لینڈر پیس اور لپسکی کو شکست فاش سے دوچار کیا۔

(جاری ہے)

سوئٹزرلینڈ میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے مینز ڈبلز ایونٹ کے سیمی فائنل میں ہالینڈ کے جین جولین راجر اور ان کے رومانوی جوڑی دار ہوریا ٹیکوا نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے بھارت کے لینڈر پیس اور ان کے امریکن جوڑی دار لپسکی کو سخت مقابلے کے بعد 6-3، 3-6 اور 10-3 سے زیر کر کے فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا، راجر اور ٹیکوا کو فائنل میں جان کیبل اور روبرٹ فرا پر مشتمل کولمبین جوڑی کا چیلنج درپیش ہو گا۔
وقت اشاعت : 27/05/2017 - 15:51:37

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :