بنگلہ دیش کیخلاف ورام اپ میچ میںفہیم اشرف کی دھواں دار اننگز، اہلخانہ خوشی سے نہال

بیٹا گلی محلے کی کرکٹ کھیل کر اس مقام پر پہنچا، اللہ کا جتنا شکر کیا جائے کم ہے، فہیم کے والد کی میڈیا سے گفتگو

اتوار 28 مئی 2017 18:40

بنگلہ دیش کیخلاف ورام اپ میچ میںفہیم اشرف کی دھواں دار اننگز، اہلخانہ خوشی سے نہال
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 مئی2017ء) بنگلا دیش کیخلاف وارم اپ میچ میں فہیم اشرف کی دھواں دار اننگز پر ان کے اہلخانہ بھی خوش ہیں، بلے باز کے والد بیٹے کی کامیابی پر فخر محسوس کر رہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق بنگلا دیش کیخلاف منی ورلڈ کپ کے وارم اپ میچ میں فہیم اشرف کی پرفارمنس کی دھوم مچ گئی۔

(جاری ہے)

نوجوان کرکٹر کی برق رفتار اننگز پر اہلخانہ بھی مسرور ہیں۔

فہیم کے والد کا کہنا ہے کہ بیٹا گلی محلے کی کرکٹ کھیل کر اس مقام پر پہنچا، اللہ کا جتنا شکر کیا جائے کم ہے۔ بلے باز کے بڑے بھائی کا کہنا ہے کہ فہیم کو بچپن سے کرکٹ کا جنون کی حد تک شوق تھا۔ فہیم اشرف کے اہلخانہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ اگر انہیں بھارت کیخلاف کھیلنے کا موقع ملا تو وہ قوم کی امیدوں پر پورا اتریں گے۔
وقت اشاعت : 28/05/2017 - 18:40:24

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :