آسٹریلوی ٹیم کا دورہ بنگلہ دیش سیکیورٹی کلیئرنس سے مشروط،صدر بی سی بی

پیر 29 مئی 2017 11:21

آسٹریلوی ٹیم کا دورہ بنگلہ دیش سیکیورٹی کلیئرنس سے مشروط،صدر بی سی بی
ڈھاکہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2017ء) آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کا رواں برس دورہ بنگلہ دیش سیکیورٹی کلیئرنس سے مشروط ہے، کرکٹ آسٹریلیا چیئرمین ڈیوڈ پیور کی جانب سے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کے صدر نظم الحسن کو ذاتی طور پر سٹیون سمتھ الیون کے دورہ بنگلہ دیش کی یقینی دہانی کرانے کے باوجود تاحال کینگروز کے دورہ بنگلہ دیش کے حوالے سے غیریقینی کے بادل چھائے ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

مجوزہ شیڈول کے تحت آسٹریلوی ٹیم نے 18 اگست کو بنگلہ دیش پہنچنا ہے اور 22 سے 24 اگست تک تین روزہ پریکٹس میچ سے دورے کا آغاز کرے گی، آسٹریلیا اور بنگلہ دیش کے درمیان پہلا ٹیسٹ 27 سے 31 اگست جبکہ دوسرا ٹیسٹ 4 سے 9 سمتبر تک کھیلا جانا ہے۔ بی سی بی کے صدر نظم الحسن نے اپنے بیان میں کہا کہ پیور نے گزشتہ ہفتے آئی سی سی اجلاس کے دوران مجھے گارنٹی دی ہے کہ سیریز حتمی ہو گئی ہے لیکن جب اس حوالے سے کرکٹ آسٹریلیا کے ترجمان سے پوچھا گیا تو انہوں نے اس پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا اور کہا کہ ٹیم کا دورہ بنگلہ دیش سیکیورٹی کلیئرنس سے مشروط ہے، سو فیصد مطمئن ہونے کے بعد ہی ٹیم کو بنگلہ دیش بھیجیں گے۔

واضح رہے کہ آسٹریلوی ٹیم نے 2015ء میں سیکیورٹی خدشات کے باعث دورہ بنگلہ دیش سے دستبرداری اختیار کی تھی۔
وقت اشاعت : 29/05/2017 - 11:21:22

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :