سرینا ولیمز اور ماریا شراپووا فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ سے باہر

شیراپووا مسلسل دوسری مرتبہ میگا ایونٹ سے باہر ہوئیں

پیر 29 مئی 2017 21:02

سرینا ولیمز اور ماریا شراپووا فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ سے باہر
پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 مئی2017ء) امریکا کی سرینا ولیمز اور سابق روسی عالمی نمبر ایک ٹینس سٹار ماریا شیراپوا فرنچ اوپن سے باہر ہیں وہ اس میگا ایونٹ میں شرکت نہیں کر رہ ہی ہیں جبکہ امریکا کی سرینا ولیمز حاملہ ہونے کی وجہ سے میگا ایونٹ میں شرکت نہیں کر رہی ہیں، سابق روسی عالمی نمبر ایک ٹینس سٹار ماریا شیراپوا نے ڈوپ ٹیسٹ میں ناکامی کی سزا مکمل کرنے کے بعد گزشتہ ماہ ٹینس کورٹس میں واپسی کی تھی۔

(جاری ہے)

وائلڈ کارڈ انٹری نہ ملنے کی وجہ سے شراپووا مسلسل دوسری مرتبہ فرنچ اوپن میں حصہ نہیں لے رہیں ہیں۔ انہیں دو مرتبہ فرنچ اوپن کا ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل ہے۔ فرنچ ٹینس فیڈریشن کے صدر برنارڈ نے اپنے بیان میں کہا کہ گیم کے اعلیٰ معیار کا احترام کرنا میری ذمہ داری اور مشن ہے اسلئے ہم نے شراپووا کو وائلڈکارڈ انٹری نہ دینے کا فیصلہ کیا گیا تھا، فیصلے سے شراپووا اور ان کے مداحوں کو مایوسی ہوئی ہو گی اسلئے میں ان سے معذرت خواہ ہوں لیکن میرے خیال میں کھیل کو ڈوپنگ سے پاک رکھنے کیلئے ایسے اقدامات کو عمل میں لانا بہت ضروری ہے۔
وقت اشاعت : 29/05/2017 - 21:02:02

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :