سری لنکا کیخلاف ویرات کوہلی کا گولڈن ڈک، ذمہ دار زینب عباس قرار

muhammad ali محمد علی جمعرات 8 جون 2017 23:26

سری لنکا کیخلاف ویرات کوہلی کا گولڈن ڈک، ذمہ دار زینب عباس قرار
اوول (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔8جون ۔2017ء) سری لنکا کیخلاف ویرات کوہلی کا گولڈن ڈک ذمہ دار زینب عباس کو قرار دے دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق چیمپئنز ٹرافی کے سلسلے میں اہم میچ میں بھارت کو سری لنکا کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ سری لنکا کیخلاف بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی بنا کوئی رن بنائے ہی آوٹ ہوئے۔ سری لنکا کے ہاتھوں شکست کے بعد اب بھارتی میڈیا نے پاکستانی اسپورٹس سپورٹر زینب عباس کو ویرات کوہلی کی ناکامی کا ذمہ دار ٹھہرانا شروع کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

زینب عباس نے سری لنکا کیخلاف میچ سے قبل ویرات کوہلی کیساتھ ایک سیلفی لی تھی۔ اس حوالے سے بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ زینب عباس ویرات کوہلی کیلئے بدقسمتی کا باعث بنیں اسی لیے بھارتی کپتان کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ جبکہ صرف ویرات کوہلی ہی نہیں جنوبی افریقی کپتان اے بی ڈی ولئیرز کیساتھ بھی زینب عباس نے سیلفی لی تھی جس کے بعد وہ بھی بنا کوئی رن بنائے ہی آوٹ ہوئے تھے۔ تاہم دوسری جانب زینب عباس نے ہندوستانی میڈیا کی ان حرکات کا برا منانے کی بجائے ایسی مضحکہ خیز باتوں سے لطف اندوز ہونے کو ہی ترجیح دیا ہے۔
وقت اشاعت : 08/06/2017 - 23:26:57

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :