بھارتی ٹیم کی جانب سے کہا گیا تھا کہ سری لنکا کیخلاف میچ ایک پریکٹس میچ سے زیادہ کچھ نہیں، اسی بیان نے ہمیں جیت حاصل کرنے کا جذبہ دیا: سری لنکن بلے باز ڈیکویلا

muhammad ali محمد علی جمعہ 9 جون 2017 20:31

بھارتی ٹیم کی جانب سے کہا گیا تھا کہ سری لنکا کیخلاف میچ ایک پریکٹس میچ سے زیادہ کچھ نہیں، اسی بیان نے ہمیں جیت حاصل کرنے کا جذبہ دیا: سری لنکن بلے باز ڈیکویلا
اوول (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔09جون2017ء) سری لنکن بلے باز ڈیکویلا کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے میچ سے قبل تضحیک آمیز بیان نے انہیں شکست دینے کا جذبہ دلایا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بھارت کو اپ سیٹ شکست دینے کے بعد سری لنکن بلے باز ڈیکویلا نے ایک دلچسپ بیان دیا ہے۔

(جاری ہے)

ڈیکویلا کا کہنا ہے کہ میچ سے قبل بھارتی ٹیم کی جانب سے تضحیک آمیز بیان دیا گیا تھا کہ سری لنکا کیخلاف میچ ایک پریکٹس میچ سے زیادہ اور کچھ نہیں ہے۔ اس بیان نے ہمارے جذبات کو ٹھیس پہنچائی۔ تب ہم نے فیصلہ کیا کہ بھارت سے میچ جیتنے کیلئے جان لڑا دیں گے اور پھر ہم نے ایسا ہی کیا اور بھارت کو شکست دینے میں کامیاب رہے۔
وقت اشاعت : 09/06/2017 - 20:31:59

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :