امید ہے بھارت جلد پاکستان دشمنی کی سوچ سے باہر نکل جائے گا: شاہد آفریدی

muhammad ali محمد علی جمعہ 16 جون 2017 20:36

کراچی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔16جون2017ء) شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ امید ہے بھارت جلد پاکستان دشمنی کی سوچ سے باہر نکل جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے سوشل میڈیا پر کئی بھارتی معروف شخصیات کی جانب سے پاکستان کیخلاف کی جانے والی ہرزہ سرائی کا جواب دیا ہے۔

(جاری ہے)

شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ کھیل نفرتوں کو کم کرکے 2 ملکوں کو نزدیک لانے کا باعث بنتا ہے۔ امید ہے بھارت جلد پاکستان دشمنی کی سوچ سے باہر نکل جائے گا۔ چیمئنز ٹرافی کا فائنل کوئی بھی ٹیم جیتے اچھا کھیل پیش کرنے پر وہ تعریف کی مستحق ہوگی۔
وقت اشاعت : 16/06/2017 - 20:36:19

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :