اظہر علی اور فخر زمان نے آئی سی سی ٹورنامنٹس میں بھارت کے خلاف بڑی اوپننگ شراکت کا نیا قومی ریکارڈ قائم کر دیا

اظہر اور فخر نے چیمپئنز ٹرافی فائنل میں 128 رنز جوڑ کر سعید انور اور عامر سہیل کا 21 سالہ پرانا ریکارڈ توڑ دیا

اتوار 18 جون 2017 17:20

اوول ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جون2017ء) اظہر علی اور فخر زمان نے پاکستان کی جانب سے آئی سی سی ٹورنامنٹس میں بھارت کے خلاف بڑی اوپننگ شراکت داری کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا، دونوں بلے بازوں نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی فائنل میں روایتی حریف کے خلاف انتہائی شاندار اور ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اوپننگ شراکت میں 128 رنز جوڑ کر یہ سنگ میل عبور کیا، اظہر اور فخر نے آئی سی سی ایونٹس میں روایتی حریف کے خلاف بڑی اوپننگ شراکت کا سعید انور اور عامر سہیل کا 21 سالہ پرانا ریکارڈ توڑ دیا، سعید اور عامر نے 1996ء میں منعقدہ ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف میچ میں اوپننگ شراکت میں 84 رنز جوڑے تھے، فخر اور اظہر نے اسی دوران اپنی اپنی نصف سنچریاں بھی مکمل کیں۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ یہ 14 برس بعد پہلا موقع ہے کہ پاکستان نے مسلسل دو میچز میں اوپننگ میں سنچریوں کی شراکت داری قائم کی ہو، 2003ء میں آخری بار پاکستان نے مسلسل دو میچز میں اوپننگ میں سنچریوں کی شراکت داری قائم کی تھی۔
وقت اشاعت : 18/06/2017 - 17:20:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :