بھارت ایک بنیادی غلطی کے باعث چیمپئنز ٹرافی کا فائنل ہارا: شعیب اختر

اتوار 18 جون 2017 23:30

بھارت ایک بنیادی غلطی کے باعث چیمپئنز ٹرافی کا فائنل ہارا: شعیب اختر
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار18جون۔2017ئ) قومی ٹیم کے سابق فاسٹ باﺅلر شعیب اختر کا کہنا تھا کہ بھارت ایک بنیادی غلطی کے باعث چیمپئنز ٹرافی کا فائنل ہارا ۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دنیا کے تیز ترین فاسٹ باﺅلر کا کہنا تھا کہ پاکستان نے تو چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں بہترین کاکردگی کامظاہرہ کیا وہیں بھارت نے بھی ایک بہت بنیادی غلطی کی ، جب کوہلی نے ٹاس جیتا تو اسے پاکستان کو بیٹنگ کروانے کی بجائے خود بیٹنگ کرکے 300رنز بناتے تو پاکستانی بیٹنگ کو ٹارگٹ کا تعاقب کرنے میں مشکلات کا سامنا کر نا پڑتا۔

وقت اشاعت : 18/06/2017 - 23:30:18