بھارتی کپتان ویرات کوہلی کی پاکستانی ٹیم کو مبارکباد

پاکستانی بلے بازوں نے بہت اچھاکھیلا ،ْفائنل میں پہنچ کرہارنے پربہت دکھ ہوا ،ْگفتگو

پیر 19 جون 2017 13:13

بھارتی کپتان ویرات کوہلی کی پاکستانی ٹیم کو مبارکباد
اوول (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2017ء) بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے پاکستانی ٹیم کو چیمپئنز ٹرافی میں کامیابی پر مبارک باد دی ہے۔میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ویرات کوہلی نے کہا کہ ہماری ٹیم کی کارکر دگی مایوس کن تھی، پاکستانی بلے بازوں نے بہت اچھاکھیلا ،ْفائنل میں پہنچ کرہارنے پربہت دکھ ہوا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے بہترین کھیل کامظاہرہ کیا ،ْہم نے ٹاس جیت کر درست فیصلہ کیا، وکٹ بالنگ کیلئے سازگار تھی۔کوہلی نے کہاکہ پاکستانی ٹیم کو مبارک باد دیتا ہوں کہ وہ ٹورنامنٹ بہت اچھا کھیلے، پاکستان نے ثابت کردیاکہ جب اٴْن کا دن ہو توکوئی ان کو نہیں ہراسکتا۔انہوںنے کہاکہ پاکستان نے ہر شعبے میں بھارتی ٹیم کو آئوٹ کلاس کردیا ہے۔
وقت اشاعت : 19/06/2017 - 13:13:59

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :