ویمنز ورلڈ کپ ،ْ فاتح ٹیم کو 6 لاکھ60 ہزار ڈالر ملیں گے

پیر 19 جون 2017 13:14

ویمنز ورلڈ کپ ،ْ فاتح ٹیم کو 6 لاکھ60 ہزار ڈالر ملیں گے
دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2017ء) آئی سی سی نے برطانیہ میں شروع ہونے والے ویمنز ون ڈے ورلڈ کپ کیلئے انعامی رقوم میں اضافے کا اعلان کردیا۔

(جاری ہے)

آئی سی سی نے 24 جون سے برطانیہ میں شروع ہونے والے ویمنز ون ڈے ورلڈ کپ کیلئے انعامی رقوم میں اضافے کا اعلان کردیا جس کے تحت 23 جولائی کو فاتح ٹیم 6 لاکھ 60 اور رنر اپ سائیڈ 3 لاکھ 30 ہزار ڈالر کا انعامی چیک حاصل کرپائے گی۔یاد رہے کہ مئی میں ورلڈ کونسل نے اعلان کیا تھا کہ ایونٹ کی مجموعی انعامی رقم 2 ملین ڈالر ہوگی ،ْ20 جون کو پاکستانی ٹیم ویسٹ انڈیز سے نبرد آزما ہوگی جبکہ گرین شرٹس کا دوسرا پریکٹس میچ 22 جون کو لیسٹرشائر پر آسٹریلیا سے شیڈول ہے
وقت اشاعت : 19/06/2017 - 13:14:02

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :