مردان میں فخر زمان کے گھر پر پولیس کا خصوصی اسکواڈ تعینات کر دیا گیا

muhammad ali محمد علی پیر 19 جون 2017 22:03

مردان میں فخر زمان کے گھر پر پولیس کا خصوصی اسکواڈ تعینات کر دیا گیا
مردان (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔19جون2017ء) مردان میں فخر زمان کے گھر پر پولیس کا خصوصی اسکواڈ تعینات کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق چیمپئن ٹرافی کے فائنل میں بھارت کیخلاف شاندار سینچری اسکور کرکے پاکستان کو چیمپئنز کا چیمپئن بنوانے والے فخر زمان کل تک پاکستان واپس پہنچ جائیں گے۔

(جاری ہے)

فخر زمان کی مردان میں واقع ان کے گھر آمد کا امکان ہے۔ اسی باعث فخر زمان کے گھر پولیس کا خصوصی اسکواڈ تعینات کر دیا گیا ہے۔
وقت اشاعت : 19/06/2017 - 22:03:33

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :