ناظم پشاور فلڈ لائٹ ہاکی ٹورنامنٹ اختتام پذیر، ٹرافی ٹیم قصہ خوانی درویش نے اپنے نام کرلی

بدھ 21 جون 2017 20:58

ناظم پشاور فلڈ لائٹ ہاکی ٹورنامنٹ اختتام پذیر، ٹرافی ٹیم قصہ خوانی درویش نے اپنے نام کرلی
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جون2017ء) ناظم پشاور فلڈ لائٹ ہاکی ٹورنامنٹ اختتام پذیر ہوگیا ‘ٹرافی قصہ خوانی درویش نے اپنے نام کرلی ‘ ،پشاور کے لالہ ایوب ہاکی سٹیڈیم میں ٹورنامنٹ کا فائنل قصہ خوانی درویش اور اسلامیہ کالج ستوری کی ٹیموں کے درمیان منعقد ہوا اس موقع پر ناظم پشاور ارباب عاصم خان مہمان خصوصی تھے ان کے ہمراہ صوبائی ہاکی ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل سید ظاہر شاہ ‘چیئرمین ڈسٹرکٹ سپورٹس کمیٹی مینہ خان ‘ڈسٹرکٹ ناظم کے نمائندے وسیم خان ‘سی ای او یوتھ گلیم گل حیدر‘ڈائریکٹر سپورٹس آپریشنز سید ثقلین شاہ ‘ایازخان‘کوچز سید ضیاء الرحمان بنوری ‘یاسراسلام‘تحسین اللہ خان سمیت دیگر شخصیات موجود تھیں‘قصہ خوانی درویش کی ٹیم نے میچ کے آغاز پر ہی حملے کئے ‘پانچویں منٹ میں قصہ خوانی درویش کی طرف سے وہاب نے گول کرکے ٹیم کو برتری دلوائی ‘گیارہویں منٹ میں حامد نے گول کرکے برتری کو دگنا کر دیا ‘اسلامیہ کالج ستوری کی طرف سے میچ میں واحد گول 66 ویں منٹ میں کپتان فرمان نے پنلٹی کارنر پر کیا ‘اسلامیہ کالج ستوری کو میچ میں پانچ جبکہ قصہ خوانی درویش کو چار پنلٹی کارنر ملے آخر میں ناظم پشاور ارباب عاصم خان نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ‘ونر ٹیم کو ٹرافی کے ساتھ پچاس ہزار روپے نقد ‘رنر اپ ٹیم کو پچیس ہزار روپے نقد جبکہ دیگر پانچ ٹیموں کے کھلاڑیوں میں ڈیڑھ لاکھ روپے کی رقم تقسیم کی گئی۔

وقت اشاعت : 21/06/2017 - 20:58:40

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :