پیراکی میرا کیریئر ، جب تک میں سوئمنگ پول پر کھڑا ہوں اس وقت تک پیراکی کرتارہوں گا :چینی ٹاپ پیراک سن یانگ

جمعرات 22 جون 2017 16:59

پیراکی میرا کیریئر ، جب تک میں سوئمنگ پول پر کھڑا ہوں اس وقت تک پیراکی کرتارہوں گا :چینی ٹاپ پیراک سن یانگ
گولڈ کوسٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جون2017ء) چین کا ٹاپ پیر ا ک سن یانگ ’’ عظیم اتھلیٹ ‘‘ بننے کیلئے زبردست محنت کررہاہے ،روزانہ دو تربیتی سیشنوں کے ساتھ جس میں سے پہلا سیشن صبح کو 6:00بجے شروع ہوتا ہے سن آئندہ ماہ بڈا پیسٹ میں ہونیوالی عالمی چپمپئن شپ کی تیاری کررہا ہے، وہ اس چپمپئن شپ میں 800میٹر کا چوتھا بے مثال اعزاز جیتنے کامنتظر ہے ، سن سمجھتا ہے کہ عظیم بننے کیلئے محض اچھے نتائج کافی نہیں ہیں ، تین مرتبہ کے اولمپک چیمپئن اور 2011ئ ، 2013ئ ، 2015ئ کی عالمی چپمپئن شپ میں مسلسل تین مرتبہ 800میٹر کی فری سٹائل میں حاوی رہنے والے سن نے کہا کہ میں پہلے ہی سرفہر ست پیراکوں کی لسٹ میں ہوں ، عظیم اتھلیٹ بننے کیلئے سخت محنت کررہا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ یاؤ منگ اور لائی نا جیسے عظیم چینی اتھلیٹوں نے مجھے حوصلہ دیا ہے ،اگرچہ اس کا تعلق مختلف سپورٹس ہے ، وہ ایسے ہی تھے جیسے وہ ایکسلینس او راعلیٰ مقاصد کے طلب گار تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ میں فری سٹائل میں اپنے پیشروؤں سے آگے ہوں تا ہم اس کے باوجود مجھے اپنی موجودہ پوزیشن میں مزید بہتری کرنے کیلئے محنت کی ضرورت ہے، میرے ٹیم ریسرچروں نے مجھے بتایا ہے کہ میرے لئے بہتری کی کافی گنجائش ہے ،26سا ل کی عمر میں سن چین کی قومی پیراکی ٹیم میں انتہائی تجربہ کار اور آزمودہ کارہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ رول ماڈل بننے کیلئے انتھک محنت کررہاہے، پیراکی میرا کیریئر ہے ، جب تک میں سوئمنگ پول پر کھڑا ہوں اس وقت تک میں پیراکی کرتارہوں گا ، اس وقت میں نہ صرف اپنی بلکہ چینی پیراکی کی بھی نمائندگی کررہاہوں ، ۔
وقت اشاعت : 22/06/2017 - 16:59:24

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :