ورلڈ ہاکی لیگ کے کوارٹر فائنل میں ناکام رہنے والے روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان پلے آف میچ ہفتے کو ہوگا

جمعہ 23 جون 2017 14:29

ورلڈ ہاکی لیگ کے کوارٹر فائنل میں ناکام رہنے والے روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان پلے آف میچ ہفتے کو ہوگا
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جون2017ء) ورلڈ ہاکی لیگ کے کوارٹر فائنل میں ناکام رہنے والے روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان پلے آف میچ ہفتے کو ہوگا۔لندن میں جاری ورلڈ ہاکی لیگ کے کوارٹرفائنل میں ارجنٹائن کے ہاتھوں شکست سے پاکستان کی ورلڈ کپ کے لئے کوالیفائی کرنے کی امیدوں کودھچکا لگا،ملائیشیا نے بھارت کو زیر کر کے ٹائٹل کی دوڑ سے باہر کردیا۔

(جاری ہے)

گرین شرٹس اب پوزیشن میچز میں قسمت آزمائے گی، 24جون کو 5ویں سی8ویں پوزیشن کے میچ میں پاکستان کا سامنا روایتی حریف بھارت سے ہوگا۔ بھارت کے خلاف فتح سے قومی ٹیم ورلڈ کپ تک رسائی کی امیدیں روشن کرسکتی ہے۔پاکستان کوورلڈ کپ 2018ء تک رسائی کے لئے ورلڈ ہاکی لیگ میں 5ویں پوزیشن حاصل کرنا ہوگی۔ بھارت نے گروپ میچ میں پاکستان کویکطرفہ مقابلے میں 1-7سے شکست دی تھی۔
وقت اشاعت : 23/06/2017 - 14:29:43

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :