ویسٹ انڈیز اور بھارت کے درمیان پہلا ون ڈے بارش کی نذر

ہفتہ 24 جون 2017 14:40

ویسٹ انڈیز اور بھارت کے درمیان پہلا ون ڈے بارش کی نذر
پورٹ آف سپین ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2017ء) ویسٹ انڈیز اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ بارش کی نذر ہو گیا۔

(جاری ہے)

پورٹ آف سپین میں سیریز کے پہلے ایک روزہ میچ میں ویسٹ انڈین قائد جیسن ہولڈر نے ٹاس جیت کر پہلے مہمان ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی تو بھارت نے 39.2 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 199 رنز بنائے تھے کہ بارش شروع ہو گئی، طویل انتظار کے بعد جب بارش نہ تھمی تو ایمپائرز نے دونوں ٹیموں کے کپتانوں کی مشاورت سے میچ ختم کرنے کا اعلان کیا، شیکھر دھون 87، اجنکیا راہانے 62 اور یووراج سنگھ 4 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے، کپتان ویرات کوہلی 32 اور دھونی 9 رنز بنا کر ناٹ آئوٹ رہے۔

ہولڈر، بیشو اور جوزف نے ایک، ایک وکٹ لی۔
وقت اشاعت : 24/06/2017 - 14:40:54

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :