زمبابوے کا سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز اور واحد ٹیسٹ کیلئے ٹیموں کا اعلان

بدھ 28 جون 2017 12:10

ہرارے ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جون2017ء) زمبابوے نے سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز اور واحد ٹیسٹ کیلئے الگ الگ ٹیموں کا اعلان کر دیا ہے۔ زمبابوین ٹیم دورہ سری لنکا پر ہے جہاں وہ پانچ ون ڈے اور ایک ٹیسٹ میچ کھیلے گی۔

(جاری ہے)

زمبابوے کرکٹ بورڈ کی طرف سے اعلان کردہ ون ڈے سکواڈ میں گریم کریمر (کپتان)، سولومون مرے، ہیملٹن مساکڈزا، رائن برل، کریگ ارون، شان ولیمز، پیٹر مور، سکندر رضا، ٹینڈائی چتارا، کرس موفو، ڈونلڈ تریپانو، رچرڈ، ویلنگٹن مساکڈزا، میلکوم والر، چامو چیبھابھا، ترسائی مسکنڈا شامل ہیں۔

واحد ٹیسٹ کیلئے اعلان کردہ ٹیم میں گریم کریمر (کپتان)، ریگس چکاباوا، نیتھن والر، نتاسائی مشنگوے، کارل موبا، ہیملٹن مساکڈزا، رائن برل، کریگ ارون، شان ولیمز، پیٹر مور، سکندر رضا، ٹینڈائی چتارا، کرس موفو، ڈونلڈ تریپانو، میلکوم والر، ترسائی مسکنڈا شامل ہیں۔ زمبابوے کی ٹیم سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز کا پہلا میچ جمعہ کو کھیلے گی۔
وقت اشاعت : 28/06/2017 - 12:10:13

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :