ویسٹ انڈیز اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تیسرا ون ڈے انٹرنیشنل پرسوں کھیلا جائیگا

بدھ 28 جون 2017 13:31

اینٹیگا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جون2017ء) ویسٹ انڈیز اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تیسرا ون ڈے انٹرنیشنل پرسوں جمعہ کو اینٹیگا میں کھیلا جائے گا۔ مہمان ٹیم بھارت کوپانچ میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔

(جاری ہے)

پورٹ آف سپین میں کھیلے گئے سیریز کے دوسرے ون ڈے میچ میں بھارت نے 105 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی جبکہ پہلا میچ خراب موسم کی وجہ سے نہ ہو سکا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان چوتھا میچ 2 جولائی کو اینٹیگا جبکہ پانچواں اور آخری میچ 6 جولائی کو جمیکا میں کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 28/06/2017 - 13:31:26

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :