ْپاکستان سمیت دنیا بھر کے کرکڑز کی چاہنے والوں کو عید کی مبارک باد ،ْنیک خواہشات کا اظہار

بدھ 28 جون 2017 13:11

ْپاکستان سمیت دنیا بھر کے کرکڑز کی چاہنے والوں کو عید کی مبارک باد ،ْنیک خواہشات کا اظہار
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جون2017ء) پاکستان سمیت دنیا بھر کے کرکڑز نے اپنے چاہنے والوں کو عید کی مبارک باد دیتے ہوئے ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ تفصیلات کے مطابق کرکٹ کے مداحوں کی عید کی خوشیاں اس وقت دوبالا ہوگئیں جب ان کے ہیروز نے سوشل میڈیا پرسب کوعید کی مبارکباد دی۔حالیہ چیمپینزٹرافی میں شاندارکارکردگی دکھانے والے فاسٹ بولرمحمد عامر نے انگلینڈ سے اپنی اہلیہ کے ساتھ ایک سیلفی پوسٹ کی اورعید کی مبارکباد دی۔

محمد حفیط نے عید کے پیغام میں ایک دوسرے کا خیال رکھنے کی تلقین کی۔

(جاری ہے)

شعیب ملک نے مداحواں کے نام پیغام میں کہا کہ کہا کہ آیئے ملک میں امن اورمظلوموں کیلئے انصاف کی دعا کریں۔سابق کپتان وسیم اکرم نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ ہم ان چیزوں کا ماتم کرتے ہیں جو ہم تبدیل نہیں کرسکتے البتہ ان چیزوں پر ہمیں شکر ادا کرنا چاہیے جو ہمارے پاس ہیں۔بوم بوم آفریدی نے بھی عید کے اس پر مسرت موقع پر اپنے مداحوں کو یاد رکھا۔انگلش آل راؤنڈر معین علی نے مداحوں کو عید کی مبارکباد دیتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔انگلینڈ کے لیگ اسپنر عادل رشید نے بھی عید کی مبارکباد دی ویسٹ انڈیز کے ڈیرن سیمی اور کرس گیل نے بھی عیدکی مبارکباد دی
وقت اشاعت : 28/06/2017 - 13:11:03

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :