ناروے پریمیئر لیگ میں شرکت کے لیے کرکٹر مصباح الحق‘ عبدالرزاق اور مختار احمد ناروے روانہ

بدھ 28 جون 2017 17:09

ْلاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 جون2017ء) ناروے پریمیئر لیگ میں شرکت کے لیے کرکٹر مصباح الحق‘ عبدالرزاق اور مختار احمد ناروے روانہ ہوگئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ناروے میں آج سے شروع ہونے والی پریمیر لیگ میں شرکت کے لیے سابق کپتان مصباح الحق، کرکٹر عبدالرزاق اور مختار احمد ناروے کے لیے روانہ ہوگئے حسن علی میچ جیتنے کے بعد وزیراعظم کے عشائیے میں شرکت کی وجہ سے ناروے نہیں جاسکے۔ پریمیئر لیگ میں دیگر ملکوں سے بھی کھلاڑی شرکت کریں گے اس موقع پر عبدالرزاق نے کہا کہ کرکٹ کے فروغ کے لیے ناروے جار ہے ہیں۔
وقت اشاعت : 28/06/2017 - 17:09:48

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :