سولومون مرے کی سنچری، زمبابوے نے پہلے ون ڈے میں سری لنکا کو 6 وکٹوں سے ہرا دیا

جمعہ 30 جون 2017 17:50

سولومون مرے کی سنچری، زمبابوے نے پہلے ون ڈے میں سری لنکا کو 6 وکٹوں سے ہرا دیا
گال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جون2017ء) زمبابوے نے پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میں سری لنکا کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی۔ زمبابوے نے سولومون مرے، شان ولیمز اور سکندر رضا کی عمدہ بیٹنگ کی بدولت 317 رنز کا ہدف حاصل کرکے تاریخی کامیابی حاصل کی۔ سولومون مرے نے 112 رنز کی دلکش اننگز کھیلی، انہیں میچ کا بہترین پلیئر قرار دیا گیا۔

شان ولیمز اور سکندر رضا نے نصف سنچریاں بنائیں۔ سولومون کو میچ کا بہترین پلیئر قرار دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز گال انٹرنیشنل سٹیڈیم میں کھیلے گئے سیریز کے پہلے ون ڈے میچ میں سری لنکا کے کپتان اینجلو میتھیوز نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 316 رنز بنائے۔

(جاری ہے)

کوسال مینڈس 86، اپل تھرنگا 79 (ناٹ آئوٹ)، دنشکا گوناتھلکا 60 اور اینجلو میتھیوز 43 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

ٹینڈائی چتارا نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں زمبابوے نے ہدف سولومون مرے، شان ولیمز اور سکندر رضا کی عمدہ بیٹنگ کی بدولت 47.4 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ سولومون مرے نے کیریئر کی پہلی سنچری سکور کی اور 112 رنز بنائے۔ سکندر رضا 67، شان ولیمز 65 اور میلکم والر40 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ اسیلا گونارتنے نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ سولومون مرے کو میچ کا بہترین پلیئر قرار دیا گیا۔سری لنکا میں آج تک کسی بھی ٹیم نے 300 سے زائد رنز کا ہدف حاصل نہیں کیا۔ زمبابوے وہ پہلی ٹیم بن گئی ہے جس نے 300 سے زائد رنز کا ہدف حاصل کیا ہے۔
وقت اشاعت : 30/06/2017 - 17:50:26

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :