سری لنکن کرکٹ بورڈ نے رواں برس کے آخر میں دورہ پاکستان کی خبروں کی تردید کر دی

muhammad ali محمد علی پیر 3 جولائی 2017 19:36

سری لنکن کرکٹ بورڈ نے رواں برس کے آخر میں دورہ پاکستان کی خبروں کی تردید کر دی
کولمبو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 جولائی2017ء) سری لنکن کرکٹ بورڈ نے رواں برس کے آخر میں دورہ پاکستان کی خبروں کی تردید کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق کچھ روز قبل ملکی میڈیا اور سوشل میڈیا پر ایک خبر گردش کرنا شروع ہوئی جس کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے دعوی کیا گیا کہ سری لنکن کرکٹ ٹیم رواں برس کے آخر میں پاکستان کا دورہ کرے گی۔

(جاری ہے)

اس خبر نے کرکٹ کے ترسے پاکستانیوں کو خوب خوش کیا۔ تاہم اب سری لنکن کرکٹ بورڈ نے اس حوالے سے وضاحت کی ہے۔ سری لنکن کرکٹ بورڈ کے عہدیدار کی جانب سے ایسی تمام خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کرکٹ سیریز رواں برس اکتوبر میں متحدہ عرب امارات کے وینیو پر ہی ہوگی۔
وقت اشاعت : 03/07/2017 - 19:36:41

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :