ویسٹ انڈیز کو آخری ون ڈے کرکٹ میچ میں شکست دیکر سیریز اپنے نام کرینگے، ویرات کوہلی

بدھ 5 جولائی 2017 12:49

ویسٹ انڈیز کو آخری ون ڈے کرکٹ میچ میں شکست دیکر سیریز اپنے نام کرینگے، ویرات کوہلی
کنگسٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جولائی2017ء) بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان اور مایہ ناز بلے باز ویرات کوہلی نے کہا ہے کہ انکی ٹیم ویسٹ انڈیز ٹیم کو پانچویں اور آخری ون ڈے میچ میں شکست دیکر سیریز 3-1 سے اپنے کریگی۔ انہوں نے کہا کہ انکی ٹیم مکمل طور پر فٹ اور بھر پور فارم میں ہے اور میزبان ٹیم کے خلاف ٹیم کو آخری میچ میں فتح کے لئے میدان میں اتارینگے۔

انہوں نے کہا کہ چوتھے میچ میں میزبان ٹیم کے ہاتھوں شکست کے باوجود ٹیم کے حوصلے پست نہیں ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ آخری ون ڈے کے لئے مربوط حکمت عملی کے تحت جیت کے لئے ٹیم کو میدان میں اتاریں گے ۔ اپنے ایک بیان میں ویرات کوہلی نے کہا کہ چوتھے میچ میں ٹیم نے ہونے والی غلطیوں کو دوبارہ نہیں دوہرایا جائیگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ٹیم متحد ہے اور ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ کے لئے میدان میں اترنے کو تیار ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیریز کے دوسرے اور تیسرے میچ میں کامیابی ٹیم کی اجتماعی کوششوں کا نتیجہ ہے، انہوں نے امید کا اظہار کیا ہے کہ ٹیم میزبان ٹیم کے خلاف آئندہ میچ میں کھیل کے ہر شعبے میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کامیابی کے لئے سر توڑ کوشش کریگی۔ واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پانچواں اور آخری میچ آج جمعرات کو کنگسٹن میں کھیلا جائیگا۔
وقت اشاعت : 05/07/2017 - 12:49:20

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :