جرمن فٹبال ٹیم فیفا رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر آگئی

جمعہ 7 جولائی 2017 12:37

جرمن فٹبال ٹیم فیفا رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر آگئی
برلن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جولائی2017ء) جرمن قومی فٹ بال ٹیم فیفا رینکنگ میں ایک بار پھر پہلی پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

عالمی چمپئن جرمنی نے 2جولائی کو ہی کنفیڈریشن کپ کے فائنل میں چلی کو ایک صفر سے مات دے کر یہ ٹائٹل پہلی بار اپنے نام کیا تھااس کامیابی سے جرمنی کی ٹیم فیفا کی بین الاقوامی رینکنگ میں تیسرے نمبر سے دو درجے ترقی کر کے پہلے نمبر پر آ گئی۔

2014ء میں عالمی کپ میں کامیابی حاصل کرنے والی جرمن ٹیم نے دو سال بعد ایک مرتبہ پھر سے فیفا کی عالمی رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے کا اعزاز حاصل کیا ان دو سالوں کے دوران برازیل، ارجنٹینا اور بلجیم کی ٹیمیں عالمی رینکنگ میں سرفہرست رہ چکی ہیں ،ْ جرمن قومی فٹ بال ٹیم قبل ازیں 2014ء کا فیفا عالمی کپ جیتنے کے بعد اس رینکنگ میں سرفہرست تھا۔
وقت اشاعت : 07/07/2017 - 12:37:22

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :